جمعہ 17 جنوری 2025 - 06:00
ہمیشہ اپنے مطالعہ کو سجدہ شکر کے ساتھ ختم کریں

حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے طلابِ دینی کو مطالعہ کے بعد سجدہ شکر انجام دینے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے مطالعے کے بعد سجدہ شکر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم طلبہ کے لیے یہ ایک دینی ادب ہے کہ ہمارے مطالعے کے کمرے میں ایک سجدہ گاہ موجود ہو۔ جب ہمارا مطالعہ مکمل ہو جائے تو ہم ایک سجدہ شکر کریں اور پھر باہر آئیں۔

ان باتوں کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔ یہ نعمتیں ہیں، یہ عام چیزیں نہیں ہیں۔ خدا کا شکر کہ اس نے ہمیں تندرست جسم، صحیح فکر اور درست عقیدہ عطا کیا اور ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے راستے پر آنے کی توفیق دی تاکہ ان کے کلام کو سیکھ سکیں۔

ہمیشہ سجدہ شکر کریں، اس میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ صرف سجدہ گاہ پر سر رکھ دیں، چاہے کوئی ذکر نہ بھی کریں کیونکہ سجدہ شکر میں ذکر لازمی نہیں۔ وہ سجدۂ تلاوت ہے جس میں بعض نے ذکر کا کہا ہے۔ اگر ذکر کرنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں: *"حمداً حمداً حمداً، شکراً لله"۔

دینی زندگی گزارنا عام زندگی سے مختلف ہے۔ انسان کو اپنے ولی نعمت کے ساتھ ایک تعلق رکھنا چاہیے۔ اگر خدا توفیق دے اور انسان اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ مانوس ہو تو اس تعلق کو ایسے ہی ضائع نہ کریں۔ خداوند متعال فرماتا ہے: *"لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ" یعنی اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha