۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد

حوزہ/ باقاعدہ ماہ بہ ماہ علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کی ماہانہ نشستیں منعقد ہوتی ہیں جن میں مختلف قومی و مذہبی امور مسائل پر غور و خوض کیا جاتا ہے اور ہر ممکن طور پر اصلاح معاشرہ کی کوششیں کی جاتی ہیں۔یقیناً علمائے امبیڈکر نگر کا یہ اتحاد اور یہ اجتماعی طور طریقہ لائق تحسین و آفرین اور قابل تقلید کارنامہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مچھلی گاؤں ،ضلع امبیڈکر نگر (اتر پردیش) ہندوستان/ موجودہ دورِ الحاد و ارتداد میں علمائے حق کی شرعی ذمہ داریوں میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ایسے پر آشوب و پر فتن ماحول میں جبکہ دشمنان اسلام و انسانیت ہر چہار جانب سے دین و شریعت اور قوم و مذہب پر منصوبہ بند طریقوں سے حملہ آور ہیں نہایت رنج و افسوس کا مقام ہے کہ اپنی ہی صفوں میں کچھ ایسے راہزن علماء و خطباء و ذاکرین و مقررین کے لباس میں داخل ہیں جو اندر ہی اندر قوم و مذہب کے شیرازے کو منتشر و پراگندہ کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔

تبلیغ و ترویج دین مبین میں علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کا لائق صد تحسین و قابل تقلید کارنامہ

مذہب و شریعت کے نام پر معاشرہ میں رائج ناجائز اور غیر ضوروی و نامناسب رسومات کو ختم کرنے کے لئے علمائے حق انتھک محنت و مشقت کرتے ہیں مگر پیشہ ور ذاکر و خطیب وغیرہ چند منٹوں میں ان محنتوں پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ایسے ہی ’’خون اہل بیت ؑ سے لقمہ کو تر کرنے والوں ‘‘سے معاشرہ کو بد عقیدگی اور کج فکری کے بادِ سموم سے محفوظ و مصئون رکھنے کے لئے تبلیغ و ترویج دین مبین میں علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کی مساعی جمیلہ لائق صد شکر و امتنان ہیں۔

تبلیغ و ترویج دین مبین میں علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کا لائق صد تحسین و قابل تقلید کارنامہ

باقاعدہ ماہ بہ ماہ علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کی ماہانہ نشستیں منعقد ہوتی ہیں جن میں مختلف قومی و مذہبی امور مسائل پر غور و خوض کیا جاتا ہے اور ہر ممکن طور پر اصلاح معاشرہ کی کوششیں کی جاتی ہیں۔یقیناً علمائے امبیڈکر نگر کا یہ اتحاد اور یہ اجتماعی طور طریقہ لائق تحسین و آفرین اور قابل تقلید کارنامہ ہے۔

تبلیغ و ترویج دین مبین میں علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کا لائق صد تحسین و قابل تقلید کارنامہ

اسی سلسلہ میں ایک تازہ ماہانہ نشست کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اطلاع و دعوت شرکت

موضوع: ’’دینی امور میں ہماری ذمہ داریاں‘‘

مومنین کرام ! سلام ’‘علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

عرض خدمت ہے کہ علماء امبیڈکرنگر و فیض آباد کی ہر ماہ ایک نشست تقریباً 3؍سال سے جوار کے مختلف مقامات پر منعقد ہوتی چلی آرہی ہے ۔اسی سلسلہ کی ایک نشست ان شاءاللہ بتاریخ 2؍جولائی 2023ءبروز اتوار بمقام مرکزی امام بارگاہ میران پور ،اکبر پور میں منعقد ہو گی۔جملہ علماءامبیڈکر نگر و فیض آباد کی خواہش ہے کہ اس نشست میں جوارکے مومنین حضر ات بھی شرکت فرمائیں۔چونکہ ہمارے ضلع میں ماشاء اللہ کثیر تعداد میں مومنین رہتے ہیں اور سب کی شرکت تقریباً ناممکن ہے لہٰذا ہر گاؤں،دیہات،قصبہ اور شہر کے بعض حضرات مثلاً انجمنہائے ماتمی کے صاحب بیاض،صدر،سکریٹری،ڈاکٹر،انجینیر ،سیاسی،سماجی اشخاص،ٹیچر،،متولی،مکاتب اور دینی امور کے منتظم وغیرہ حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے علاقہ کی نمائند گی کرتے ہوئے اس نشست میں ضرور شرکت فرمائیں۔

امید ہے کہ علماء امبیڈکر نگر و فیض آباد کی جانب سے ارسال شدہ اس دعوت نامہ کو قبول کرتے ہوئے آپ تمام معززین حضرات مذکورہ نشست میں شرکت فرما کر اپنے قیمتی خیالات و افکار اور مشوروں سے ہمیں مستفید فرمائیں گے۔

والسلام

علماء امبیڈکر نگر و فیض آباد

تبلیغ و ترویج دین مبین میں علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کا لائق صد تحسین و قابل تقلید کارنامہ

تبلیغ و ترویج دین مبین میں علمائے امبیڈکر نگر و فیض آباد کا لائق صد تحسین و قابل تقلید کارنامہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .