۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
کریمی والا

حوزہ / قم یونیورسٹی میں علمی کمیٹی کے رکن نے کہا: رمضان المبارک کا مقدس اور بابرکت مہینہ درحقیقت معاشرے میں امید کو تقویت دینے کا بہترین موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمدرضا کریمی والا نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے نئے سال کے خطاب میں معاشرے میں امید پیدا کرنے کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں خصوصی تاکید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر خدا پر پختہ ایمان ہو اور یہ ایمان لوگوں کی زندگیوں میں بھی ظاہر ہو جائے تو امید اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔ بصورت دیگر معنویت اور پرہیزگاری کی طرف توجہ کیے بغیر حقیقی امید کی بات کرنا بے سود ہے۔

حوزہ اور یونیورسٹی کے اس استاد نے کہا: اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے اندر سے غفلت کو دور کرنے کی کوشش کریں اور ایمانی مضبوطی کے سائے میں خداوند متعال اور اس کی مخلوق کے بارے میں معرفت میں اضافہ کریں۔ اگر ایسا ہو جائے اور خدا ہماری زندگیوں میں ہر جگہ موجود ہو جائے تو اس وقت امید بھی قائم ہوتی ہے اور اس میں استحکام بھی آتا ہے۔

حجۃ الاسلام کریمی والا نے کہا: رمضان المبارک کا مقدس اور بابرکت مہینہ درحقیقت معاشرے میں امید کو تقویت دینے کا بہترین موقع ہے۔ جب دلوں میں توکل اور خدا پر اعتماد میں اضافہ ہو گا تو خداوند متعال بھی ہماری کوششوں میں برکت عطا کرے گا اور ہم اپنی زندگی میں حقیقی رشد اور پیشرفت کو بھی محسوس کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .