حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے معروف بزرگ عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراق کے صوبہ بصرہ میں مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے اساتذہ و طلاب پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران نوجوانوں کو معارف اہل بیت علیہم السلام کے مطالعے کی ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: جو بھی حقیقی معرفت، دانش اور آگاهی الٰہی کا خواہاں ہے اسے اہل بیت علیہم السلام کے طریقے کے مطابق علم حاصل کرنا چاہیے۔
انہوں نے دینی و علمی دروس کے حقیقت سے پیوند اور ان کی وضاحت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: طلاب کو چاہیے کہ وہ دینی و علمی دروس کے باہمی ربط کو سمجھیں اور ان کے اثرات و نتائج سے واقف ہوں۔
آیت اللہ مدرسی نے مزید کہا: معاشرے کو علم کے حصول کی طرف راغب کرنا ضروری ہے کیونکہ علم اپنے حامل کے لیے دنیا و آخرت کی سعادت کا سبب بنتا ہے اور توکل علی اللہ کے ساتھ اسے پرسکون اور خوشحال زندگی عطا کرتا ہے۔









آپ کا تبصرہ