حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائر کو چاہیے کہ وہ زیارتِ امام حسین علیہ السلام کے اس بابرکت موقع سے فایدہ اٹھائیں اور اپنے اندر روحانی تبدیلی لائیں، دلوں کو پاک کریں، حاجات کے حصول کے لیے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نصوصِ شریفہ میں آیا ہے کہ زائرِ سید الشہداء علیہ السلام زیارت سے لوٹتا ہے تو گناہ معاف، دعائیں مستجاب اور حاجات پوری ہوچکی ہوتی ہیں—ان شاء اللہ تعالی۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ کربلائے معلی زمین کے مقدس ترین مقامات میں سے ہے جہاں کی زیارت اور وہاں آمد و رفت پر روایات میں بارہا تاکید کی گئی ہے۔
آیتاللہ مدرسی نے زور دے کر کہا کہ زائر کو چاہیے کہ اپنے دل کی خواہشات، مشکلات اور روحانی تقاضوں کو خدا کے حضور پیش کریں، کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ، رحمت و قبولیت کا مقام ہے۔









آپ کا تبصرہ