۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
داعش

حوزہ/ عراقی وزارت داخلہ نے صوبہ کرکوک میں گروہ داعش سے وابستہ جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ میں ادارہ اطلاعات نے بتایا کہ گروہ داعش کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک دہشت گرد کو صوبہ کرکوک سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق وزارت داخلہ کی اطلاعاتی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ گروہ داعش کے لیے جاسوسی کرنے والے دہشت گرد گروہ کو صوبہ کرکوک کے علاقے الریاض سے گرفتار کیا گیا ہے۔

عراق کی پولیس اور اطلاعاتی ٹیمیں کئی دنوں سے اس جاسوس کا پیچھا کر رہی تھیں۔ گرفتاری کے بعد اس جاسوس کو مکمل تحقیقات کے لیے تحقیقاتی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .