۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حدیث

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں جسمانی طور پر کمزور شخص کی مدد کرنے کے ثواب کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت امام عسکری علیہ السلام سے منسوب تفسیر سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت  کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

مَنْ أَعَانَ ضَعِیفاً فِی بَدَنِهِ عَلَی أَمْرِهِ أَعَانَهُ اللَّهُ عَلَی أَمْرِهِ وَ نَصَبَ لَهُ فِی الْقِیَامَه مَلَائِکَه یُعِینُونَهُ عَلَی قَطْعِ تِلْکَ الْأَهْوَالِ وَ عُبُورِ تِلْکَ الْخَنَادِقِ مِنَ النَّارِ حَتَّی لَا یُصِیبَهُ مِنْ دُخَانِهَا وَ عَلَی سُمُومِهَا وَ عَلَی عُبُورِ الصِّرَاطِ إِلَی الْجَنَّه سَالِماً آمِناً۔

جو جسمانی طور پر کمزور اور ناتوان شخص کی اس کے کاموں میں مدد کرے خداوند عالم اس کے کاموں میں اس کی مدد کرتا ہے اور قیامت کے دن خداوند متعال اس پر فرشتوں کو متعین کرے جو خوف و ہراس والی جگہوں سے گزرنے میں اس کی مدد کریں گے، اسے آگ کی خندقوں سے گزاریں گے اور پل صراط سے اسے صحیح و سالم بہشت تک پہنچا دیں گے۔

التفسیر المنسوب إلی الإمام العسکری علیه السلام، جلد ۱، صفحه ۶۳۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .