۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
هادی العامری

حوزہ/ عراقی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے عراق کو داعشی دہشت گرد عناصر سے آزاد کرانے میں سردار قاسم سلیمانی کی قربانیوں کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی بدر آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کو داعشی دہشت گرد عناصر سے آزاد کرنے کے لئے خود کو قربان کیا۔ 

انہوں نے صوبہ صلاح الدین میں ایک تقریب کے دوران کہاکہ سردار سلیمانی نے عراق کو آزاد کرانے کے لئے بہت کوششیں کیں اور یہ ممکن ہے وہ ہم سے زیادہ ہمارے ملک کے بارے میں فکرمند ہوں۔

العامری نے مزید کہاکہ سردار سلیمانی ہم سے عراق کو آزاد کروانے کی کوشش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس راہ میں شہید ہوگئے تھے۔

بدر تنظیم کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن اپنی شہادت سے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتا ہے  لیکن ہم اپنی شہادت سے دشمن کو شکست دیں گے۔

العامری نے کہاکہ سردار سلیمانی نے عراق کی آزادی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالا اور فرنٹ لائن پر موجود رہے اور آخر کار عراق کے لیے اپنی جان بھی قربان کر دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .