ہفتہ 13 اگست 2022 - 23:42
سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں ۲۵ ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

حوزہ/ یمن میں دو اپریل سے اب تک سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی پچیس ہزار سے زیادہ مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن میں دو اپریل سے اب تک سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی پچیس ہزار سے زیادہ مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔ عربی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ تین اگست سے یمن میں جنگ بندی کے تیسرے دور کے ابتدائی دس دنوں میں سعودی اتحاد نے پندرہ سو سے زیادہ مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

گذشتہ چار مہینوں میں، دو اپریل سے جنگ بندی کے آغاز سے حالیہ دو اگست تک اس جارح اتحاد نے چوبیس ہزار سے زائد بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں توپخانے سے گولہ باری، مارب، حجہ، الضالع، صعدہ، الحدیدہ، تعز اور یمن کے سرحدی علاقوں میں رضاکار کمیٹیوں اور فوج کے مراکز پر اطلاعاتی ڈرونز کی پرواز شامل ہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ دو اپریل سے آج کے دن تک مجموعی طور پر 25،576 مرتبہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال دو اپریل سے شروع ہوئی تھی۔ لیکن دو جون کو اقوام متحدہ کے ایلچی نے اعلان کیا کہ یمن میں متحارب فریقین نے جنگ بندی کو مزید دو ماہ (دو اگست) تک سابقہ شرائط کے ساتھ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

جنگ بندی کے دوسرے دو ماہ کے اختتام کے بعد صنعاء نے اعلان کیا کہ عمان کے برادران کی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی میں توسیع کا موقع فراہم کیا گیا ہے، اس لیے جنگ بندی میں تیسری بار دو ماہ کے لئے توسیع کی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha