حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید محمد افضل مونڈالی میرٹھ نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی اور خطّے کے نازک حالات میں آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر متزلزل حمایت ایک اصولی، باوقار اور باہمت مؤقف ہے۔ ایران نے جس استقامت، بصیرت اور جرأت کے ساتھ عالمی استکبار، ناجائز پابندیوں، سیاسی دباؤ اور میڈیا وار کا مقابلہ کیا ہے، وہ تاریخِ معاصر میں ایک روشن مثال بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں ایران نے واضح کر دیا ہے کہ قومی خودمختاری، دینی اقدار اور مظلوموں کی حمایت کسی بھی قیمت پر ترک نہیں کی جا سکتی۔
ڈاکٹر سید محمد افضل نے کہا کہ ایران آج صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ظلم، ناانصافی اور یک طرفہ عالمی نظام کے خلاف ایک مضبوط نظریاتی محاذ ہے۔ فلسطین، لبنان اور دیگر مظلوم اقوام کے حق میں دوٹوک اور بے خوف آواز اٹھانا ایران کی اصولی سیاست کا ثبوت ہے۔ ایسے وقت میں جب بہت سے ممالک مصلحت اور خوف کا شکار ہیں، ایران کا حق پر ڈٹ جانا اس بات کا اعلان ہے کہ عزت کے ساتھ جینا ہی اصل کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت صرف ایران کے لیے نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کے لیے استقامت، شعور اور مزاحمت کی علامت ہے۔ ایران کے ساتھ کھڑا ہونا دراصل حق، خودداری، آزادی اور مظلوموں کے دفاع کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ آخرکار فتح ہمیشہ حق ہی کی ہوتی ہے۔









آپ کا تبصرہ