جمعہ 30 جنوری 2026 - 23:13
امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام؛ رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا: مولانا سید مجتبیٰ موسوی

حوزہ/حجت الاسلام مولانا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے قدیمی امام بارہ حسن آباد سرینگر میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام ہو گئیں اور رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مولانا سید مجتبیٰ عباس موسوی نے قدیمی امام بارہ حسن آباد سرینگر میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام ہو گئیں اور رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا۔

امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام؛ رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا: مولانا سید مجتبیٰ موسوی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں سے امریکہ اور اس کا صیہونی اتحادی اسرائیل ایک مطیع عالمی میڈیا کارٹیل اور بعض مغربی حکومتوں کی سرپرستی میں اسلامی جمہوریہ ایران کو پابندیوں، نفسیاتی جنگ، سیاسی تخریب کاری اور گھڑی ہوئی داستانوں کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ ان قوتوں نے بارہا یہ فریب گھڑنے کی کوشش کی کہ نظام ولایتِ فقیہ کمزور پڑ چکا ہے یا آخری سانسیں لے رہا ہے، مگر تاریخ نے ہر بار ان دعوؤں کو عبرت ناک طور پر جھٹلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسی خودساختہ سپر پاور اور اسرائیل جو قبضے اور خونریزی پر قائم ایک ریاست ہے کے بے مثال دباؤ کے باوجود آج اسلامی جمہوریہ ایران پہلے سے زیادہ طاقتور، باوقار اور متحد کھڑا ہے۔

امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام؛ رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا: مولانا سید مجتبیٰ موسوی

حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس موسوی نے اس امر پر زور دیا کہ ایران کی استقامت محض سیاسی یا عسکری نہیں، بلکہ روحانی اور نظریاتی ہے؛ جس پر حضرت ولی عصر امام مہدیؑ کی خاص نصرت و حفاظت سایہ فگن ہے۔ رہبر معظم آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای کی بصیرت افروز قیادت میں ایران نے غیر معمولی سیاسی حکمت، اسٹریٹجک گہرائی اور اخلاقی وضاحت کا مظاہرہ کیا ہے وہ اوصاف جو ان کے مخالفین میں سرے سے موجود ہی نہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں، بالخصوص امریکہ کی منافقت کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر ایران کے خلاف جعلی اور جانبدارانہ قراردادیں لانے والے، غزہ میں اسرائیلی نسل کشی اور فلسطینیوں پر منظم ظلم و ستم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام؛ رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا: مولانا سید مجتبیٰ موسوی

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بچوں کے قتل عام، شہروں کی مسماری اور پوری آبادیوں کی بھوک و افلاس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، مگر نہ کوئی قرارداد، نہ پابندی، نہ احتجاج یہ دوہرا معیار مغربی طاقتوں کے اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کونسل میں بھارت کے اصولی مؤقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران مخالف قرارداد کی مخالفت کو سراہا اور کہا کہ بھارت کا یہ فیصلہ سیاسی بلوغت، اسٹریٹجک خودمختاری اور ایران کے ساتھ تاریخی دوستی کی تجدید کی علامت ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آج ایران کے پاس کسی بھی جارحیت کے جواب میں کافی دفاعی صلاحیت، مکمل اسٹریٹجک تیاری اور قومی عزم موجود ہے۔ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مہم جوئی کا جواب ایسا ہوگا جسے جارح نہ تو سوچ سکے گا اور نہ کبھی بھلا پائے گا۔

امریکی صہیونی سازشیں ایک بار پھر ناکام؛ رہبرِ معظم کی قیادت میں ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا: مولانا سید مجتبیٰ موسوی

اختتام پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ نظام آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای کی سرپرستی میں سربلند رہے گا اور تمام سازشوں، دھمکیوں اور پروپیگنڈا مہمات کے باوجود امام مہدیؑ کے ظہور پر امانتاً ان کے سپرد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض مزاحمت نہیں، بلکہ یہ حق کے سامنے باطل کے انہدام کی داستان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha