بدھ 4 فروری 2026 - 21:52
جموں وکشمیر میں عظیم الشان جشنِ امام زمانہ: رہبرِ معظم مظلوم اقوام کے لیے امید کی آخری کرن اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا آہنی حصار، آغا سید حسن کا جشن سے خطاب

حوزہ/جموں وکشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام جشنِ ولادتِ حضرت ولی العصرؑ پروقار طریقے سے منایا گیا اور اس موقع پر ایمان، انتظار اور استقامت کا عظیم مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شب برات اور سلسلۂ امامت کی آخری، زندہ و جاوید کڑی حضرت ولی العصر امام مہدیؑ کے یومِ ولادتِ باسعادت کے مقدس و پرمسرت موقع پر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام وادیٔ کشمیر کے طول و عرض میں روح پرور، ایمان افروز اور ولولہ انگیز تقریبات منعقد ہوئیں؛ ان تقریبات میں شب برات کی عظمت، فلسفۂ غیبت کبریٰ اور ظہور مہدیؑ کے عالمی اثرات پر تفصیلی اور مدلل روشنی ڈالی گئی، جس نے سامعین کے دلوں میں انتظار، یقین اور عمل کا شعور بیدار کیا۔

جموں وکشمیر میں عظیم الشان جشنِ امام زمانہ: رہبرِ معظم مظلوم اقوام کے لیے امید کی آخری کرن اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا آہنی حصار، آغا سید حسن کا جشن سے خطاب

رپورٹ کے مطابق، اس سلسلے کی ایک عظیم اور پروقار تقریب امام بارگاہ بونہ محلہ نوگام سوناواری میں منعقد ہوئی، جہاں انجمن شرعی کے حوزات علمیہ اور شاخہائے مکاتب کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیتؑ نے شرکت کی۔ محفل میں علمائے کرام نے شب برات کی روحانی حیثیت، امامت کے تسلسل اور ظہور امام مہدیؑ کو کرۂ ارض پر نظام عدل الٰہی کے قیام کی حتمی ضمانت قرار دیا۔

جشن میلاد سے قبل جامع مسجد نوگام سے امام بارگاہ بونہ محلہ تک ایک عظیم الشان، پرامن مگر ولولہ خیز ریلی نکالی گئی، جس میں ایران اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں فلک شگاف نعرے بلند ہوئے، جبکہ امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

جموں وکشمیر میں عظیم الشان جشنِ امام زمانہ: رہبرِ معظم مظلوم اقوام کے لیے امید کی آخری کرن اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا آہنی حصار، آغا سید حسن کا جشن سے خطاب

یہ ریلی درحقیقت مظلوموں سے یکجہتی اور باطل کے خلاف اعلان بغاوت کا عملی اظہار تھی۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالمی حالات پر جرأت مندانہ اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی ریاست کی مسلسل جارحیت، نسل کشی، انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای جس بے مثال شجاعت، بصیرت اور استقامت کے ساتھ عالمی استکبار کے فرعونوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، وہ نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا بھر کے مظلوم، آزادی پسند اور باوقار انسانوں کے لیے فخر، امید اور مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واضح کیا کہ آج رہبر معظم کی قیادت مظلوم اقوام کے لیے چراغ راہ ہے اور باشعور مسلمان ان کی قیادت کو باطل کے مقابلے میں حق کا مضبوط قلعہ سمجھتے ہیں۔

جموں وکشمیر میں عظیم الشان جشنِ امام زمانہ: رہبرِ معظم مظلوم اقوام کے لیے امید کی آخری کرن اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا آہنی حصار، آغا سید حسن کا جشن سے خطاب

انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ انقلاب مہدیؑ کے لیے فکری، اخلاقی اور عملی طور پر خود کو تیار کرے، کیونکہ ظہور امامؑ کے انتظار کا حقیقی مفہوم قرآن و سنت کے مطابق انفرادی و اجتماعی زندگی کی تشکیل ہے۔

تقریب سے جن معزز علمائے دین نے خطاب کیا، ان میں حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی، حجۃ الاسلام سید محمد حسین موسوی، حجۃ الاسلام مولوی نثار حسین والو ، حجۃ الاسلام غلام محمد گلزار ،حجۃ الاسلام مولوی تنویر حسین، حجۃ الاسلام سید علی، حجۃ الاسلام مولوی گوہر حسین، حجۃ الاسلام سید حسین موسوی سٹھسو، حجۃ الاسلام مولوی امتیاز حسین نجار اور مولوی بشیر احمد زادو شامل تھے، جبکہ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مولوی سید تصدق حسین نقوی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

جموں وکشمیر میں عظیم الشان جشنِ امام زمانہ: رہبرِ معظم مظلوم اقوام کے لیے امید کی آخری کرن اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا آہنی حصار، آغا سید حسن کا جشن سے خطاب

جموں وکشمیر میں عظیم الشان جشنِ امام زمانہ: رہبرِ معظم مظلوم اقوام کے لیے امید کی آخری کرن اور استکبار کے خلاف مزاحمت کا آہنی حصار، آغا سید حسن کا جشن سے خطاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha