حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، البلاغ فاؤنڈیشن کرناٹکا ہندوستان نے رہبرِ معظم کی حمایت اور ان کے دشمنوں کی طرف سے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ معظم آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای پر حملہ، پوری انسانیت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
البلاغ فاؤنڈیشن کرناٹکا کے بیانیے کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمٰن الرحيم
رہبرِ انقلاب زندہ باد پائندہ باد!
رہبرِ انقلاب آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای صرف شیعہ مذہب کے رہبر نہیں اور نہ ہی فقط امت اسلامی کے لیڈر ہیں، بلکہ انسانیت کے لیڈر ہیں ان پر حملہ صرف امت اسلامی پر حملہ نہیں، بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے؛ لہٰذا ہم البلاغ فاؤنڈیشن صوبۂ کرناٹکا رہبرِ انقلاب کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
رہبر انقلاب صرف ایران یا اسلامی لیڈر نہیں ہیں، بلکہ پوری انسانیت کے علمبردار ہیں اور تمام مستضعفین کے حامی و مددگار ہیں۔ پوری تاریخ گواہ ہے کہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ صرف شیعوں کے ہی نہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے ہیں، بلکہ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی کسی بھی قوم پر ظلم و ستم ہوتا ہے تو رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ نے سب سے پہلے ان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے، لہٰذا رہبر پر حملہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔
ہم البلاغ فاؤنڈیشن رہبر معظم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں دعا کرتے ہیں خداوند عالم رہبر انقلاب اسلامی کی حفاظت فرمائے اور ظالمین و مستکبرین عالم کو نیست و نابود فرمائے ۔ آمین ثم آمین










آپ کا تبصرہ