۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
دفتر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے لبنان اور شام میں دفترنے ہزاروں گھرانوں کی خدمت کے لئےاور انہیں درپیش پینے کے پانی کے مسائل اور زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی فراہمی کے لئے مختلف شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں کنویں کھودنے اوران مشاکل کے حل کا حکم دیتے ہوئے اور اس حکم کی تعمیل میں کنویں کھودنے کا عمل شروع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے لبنان اور شام میں دفترنے ہزاروں گھرانوں کی خدمت کے لئےاور انہیں درپیش پینے کے پانی کے مسائل اور زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی فراہمی کے لئے مختلف شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں کنویں کھودنے اوران مشاکل کے حل کا حکم دیتے ہوئے اور اس حکم کی تعمیل میں کنویں کھودنے کا عمل شروع کیا ہے۔

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے لبنان اورشام میں وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی بحسون نےکہاکہ اس منصوبے پرعمل شخصی طور پر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے حکم اورلبنان کے دفتر کی زیر نگرانی شروع کیا گیا ہےاوربیروت دفتر کےمدیرحجۃ الاسلام سید ناجی عطوی کو شام کے حمص کے بعض جگہوں پراس منصوبے کی نگرانی اور وہاں کی حالیہ صورتحال سےمکمل آگاہی کے لئےبھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ منصوبہ انسانی اقدارکی بناء پرانجام دیا جا رہا ہے تاکہ ان جگہوں پر انسانی زندگی جو مدتوں سے مشاکل کا سامنا کر رہی ہے اسے ختم کیا جاسکےاور زندگانی میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حجۃ الاسلام سید ناجی عطوی نے بیان کیا کہ وہ خود حمص کےمختلف مواقع کا دورہ کررہے ہیں تاکہ یہ منصوبہ کامیابی سے انجام پذیرہوانہوں نےبتایا کہ پہلا کنواں جنینات کےعلاقےمیں کھودا جا چکا ہے۔ انہوں نےمزید بیان کیا کہ اس سے بہت سے گھرانوں کی مدد ہوگی اور زندگی گذارنے میں انہیں مدد ملےگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .