حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے دفتر میں بغداد میں یورپین یونین ( اتحاد )کے سفیرمارٹن ہوٹ کا انکےوفد کے ہمراہ استقبال کرتے ہوئےان سےفرمایا کہ ضروری ہےکہ لوگوں کی ثقافتوں، انکی مقامی رسومات کا احترام کیا جائےاسی ضمن میں تمام ملکوں کو ملکرکام کرنا چاہئےاورممالک کی استقلالیت اورانکی ثقافت کا احترام کیا جائےاور مشترکات پراکھٹےہوکر کسی ملک کی داخلی پالیسی اورانکی خصوصیات خاص کر اخلاقیات میں دخل اندازی کے بغیر یہ کام کیا جائے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اس ملاقات میں مختلف ملکوں اور ثقافتوں کےدرمیان آپسی جڑاؤ اور میل جول اور گفت و شنید کو بڑھاوا دینے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف کےدروازے سب کے لئے کھلے ہیں تاکہ مل کر جتنا ممکن ہوسکے انسانیت کی خدمت کی جاسکے۔
انہوں نے یورپی ممالک کو دعوت دی کہ وہ طرفین کی عوام کےحق میں تعلقات کو مزید بہتر بنائیں خاص کر اقتصادی منصوبے پرکام کریں اور ضروری ہےکہ یہ چیزیں زمینی ہوں اورجسکا اثر بھی دکھے۔
اپنی جانب سےمہمان سفیر نےحسن استقبال پرموصوف کا شکریہ ادا کیا۔