۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
یمن میں ہوائی اڈے پر حملہ، 25 افراد ہلاک، 100 زخمی

حوزہ/ عدن، یمن کے عدن ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ تقریباََ 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عدن، یمن کے عدن ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ تقریباََ 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں یمن کے وزیر صحت قاسم نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے عدن ہوائی اڈے پر بدھ کے روز نئی سرکارکے وزرا کے پہنچنے کے دوران یہ حملہ ہوا۔

الجزیرہ ٹی وی نے وزیر کے حوالے سے بتایا ہے ’’عدن ہوائی اڈے پر حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے ، 110 افراد زخمی ہوئے ہیں‘‘ ۔

ابتدائی اطلاعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 اور 50 افراد زخمی بتائے گئے تھے ۔

غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں نائب وزیر مواصلات ، علاقائی حکومت کے عہدیدار اور ایک مقامی جیل کا ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .