۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
ابراہیم زکزاکی

حوزہ/ نائجیریا کے ایک ممتاز شیعہ عالم نے زاریہ قتل عام کی پانچویں برسی کے موقع پر کہا کہ نائجیریا حکومت نے سعودی وہابی حکمرانوں کے اشاروں پر شیخ زکزاکی کو حراست میں رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی فوج کے ذریعہ نائیجیریا کے شیعہ قتل عام کی پانچویں برسی کے موقع پر  نائیجیرین شیعہ موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2015میں حکومت کے ہاتھوں تقریبا 1000 شیعوں کے قتل عام کو معاف نہیں کریں گے۔

نائیجیریا کی شیعہ تحریک کے ایک سینئر عالم دین  شیخ عبد الحمید بیلو نے گذشتہ روز نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں زاریا کے قتل عام کی پانچویں برسی کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم لوگوں کی تباہ کن نسل کشی اب بھی یاد ہے اور نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری کو اس طرح کی تباہی کے لئے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اس کے بعد انہوں نے نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کو حراست میں لینے میں نائیجیریا حکومت کے جرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بدترین یہ  ہےکہ ابوجا میں فیڈرل سپریم کورٹ نے ہمارے رہنما (زکزاکی) کی نظربندی  کونائیجیریا کے مشہور قانون کے خلاف قرار دیا لہذا ان کی رہائی کا حکم دیا لیکن وفاقی حکومت نے اب تک توہین آمیز طریقہ سے اس قانون کی تعمیل سے انکار کیا ہے لہذا یہ بات سب پر واضح ہے کہ شیخ زکزاکی بوہاری حکومت کے آمرانہ رجحانات کی بدولت  اوران کےسعودی وہابی آقاؤں کے کہنے پر حراست میں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .