منگل 30 ستمبر 2025 - 17:55
غزہ میں بھوک سے ۱۵۰ بچے شہید

حوزہ/ وزارت صحت فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جاری محاصرے اور شدید غذائی بحران کے باعث اب تک ۴۵۳ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جن میں ۱۵۰ بچے بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جاری محاصرے اور شدید غذائی بحران کے باعث اب تک ۴۵۳ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جن میں ۱۵۰ بچے بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں قحط کی صورتحال کا اعلان کیے جانے کے بعد سے اب تک صرف بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے ۱۷۵ افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں ۳۵ بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت نے انتباہ دیا ہے کہ خوراک کی کمی اور قحط کا یہ بحران بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ (IPC) نے ۳۱ اگست کو غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ ستمبر کے اختتام تک ۶ لاکھ ۴۰ ہزار سے زائد افراد بدترین غذائی حالات (مرحلہ ۵ IPC) کا شکار ہوں گے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں ۵ سال سے کم عمر کے ۴۳ ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں، جب کہ زیادہ تر اموات اسپتالوں میں ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ تاہم، غزہ کا صحت کا نظام جو ۷۰ فیصد سے زائد تباہ ہو چکا ہے، ان اموات کے درست اندراج میں ناکام ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha