منگل 1 اپریل 2025 - 09:00
امریکا اپنے مقاصد کے حصول کا بہترین ذریعہ ایران سے مذاکرات کو سمجھتا ہے

حوزہ / امام جمعہ بروجرد نے کہا: امریکا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایران سے مذاکرات کو بہترین راستہ سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد سے حوزہ نیوز کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے آج مصلائے امام خمینی (رہ) میں نماز عید سعید فطر کے خطبوں میں کہا: امریکا عہد شکن اور بدعہد ہے اور اس سے مذاکرات نہ صرف ملت ایران کے لیے بے فائدہ ہیں بلکہ نقصان دہ بھی ہیں کیونکہ امریکا ہر معاہدے میں عہد شکنی کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا: امریکا ایران کے خلاف فوجی جنگ کی طاقت نہیں رکھتا، خود ان کا بھی یہی اعتراف ہے کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

امام جمعہ بروجرد نے کہا: امریکا ایران سے مذاکرات کو اپنے مقاصد کے حصول کا بہترین راستہ سمجھتا ہے لیکن ان کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے یعنی ایران کے میزائل اور جوہری طاقت کو ختم کر کے ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے آخر میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: اس اہم فریضے کی ترویج معاشرے کی روحانی اور نفسیاتی سلامتی کی ضامن ہے اور سب کو تاحد الامکان اس کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha