حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ اسلامی تبلیغاتی مرکز طلابِ گلتری شعبۂ قم کی جانب سے 20 جمادی الثانی کو مدرسہ حجتیہ کے کانفرنس ہال میں حضرت فاطمہ زہراء (س) اور امام خمینی(رح) کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر، ’’حضرت فاطمہ زہراء کی ولایت مداری میں سیرتِ امام خمینی“ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار سے جامعہ المصطفیٰ کے ثقافتی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام رضائی نے بطورِ مہمان خطاب کرتے ہوئے امام خمینی(رح) کی شخصیت اور حضرت فاطمہ زہراء (س) کی ولایت مداری کی تعلیمات کے درمیان معنوی اور فکری تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیرت کو طاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی تربیتی و سیاسی فکر خالص فاطمی ولایت پذیری کا سر چشمہ ہے۔
اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی حجت الاسلام فریدی فر سابق ڈائریکٹر ایڈمیشن جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ تھے۔
پروگرام کے آخر میں خواہران کے درمیان ہونے والا کتاب خوانی مقابلہ، بچوں کا ڈرائنگ مقابلہ اور تواشیح میں شرکت کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔









آپ کا تبصرہ