حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کی مرکزی کمیٹی کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ عبدالکریم حائری (رہ) نے حوزہ علمیہ قم کی تاسیس نو اور جدید بنیاد اجتہاد جواهری کی اساس پر، صبر، بردباری اور توکل الی اللہ کے ساتھ رکھی۔
انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ قم ہی امام خمینی (رہ) کے آفتابِ تاباں کے طلوع کا سرچشمہ اور انقلاب اسلامی کی عظیم تحریک کی بنیاد بنا۔ اس لحاظ سے انقلاب اسلامی، حوزہ علمیہ اور آیت اللہ حائری کی علمی و دینی کوششوں کا ثمرہ ہے۔
آیت اللہ کعبی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہای کے پیغام میں حوزہ علمیہ کے عالمی سطح پر مؤثر اور تعمیری کردار کی ادائیگی کے لیے درکار شرائط و تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس تہذیبی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا، حوزہ علمیہ کی وسیع علمی و فکری صلاحیتوں، اجتہاد جواهری، زمان و مکان کے تقاضوں کے ادراک اور اسلامی اصولوں سے پیدا ہونے والے اجتماعی نظامات کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔









آپ کا تبصرہ