جمعرات 15 مئی 2025 - 18:38
کتاب "عندلیبانِ علم و ادب" (جلد ۲۔۱) کی رسمِ اجراء

حوزہ/ عشرہ کرامت کی مناسبت سے قرآن و عترت فاؤنڈیشن، علمی مرکز قم کی جانب سے کتاب "عندلیبانِ علم و ادب" (جلد دوم، حصہ اول) کا باوقار رسمِ اجرا انجام پایا۔ یہ پُروقار تقریب بچلا امام بارگاہ، بھیک پور، بہار میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھیک پور، بہار/ عشرہ کرامت کی مناسبت سے قرآن و عترت فاؤنڈیشن، علمی مرکز قم کی جانب سے کتاب "عندلیبانِ علم و ادب" (جلد دوم، حصہ اول) کا باوقار رسمِ اجرا انجام پایا۔ یہ پُروقار تقریب بچلا امام بارگاہ، بھیک پور، بہار میں منعقد ہوئی۔

کتاب "عندلیبانِ علم و ادب" (جلد ۲۔۱) کی رسمِ اجراء

اس موقع پر ملک کی مختلف علمی و دینی شخصیات نے اس اقدام کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔ تقریب میں بانی ادارہ قرآن و عترت فاؤنڈیشن، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی، مدیر حوزات علمیہ ہند، مولانا سِبطِ حیدر اعظمی، مدیر مدرسہ اسلامیہ کجھواں، نوگانواں سادات، مرادآباد، مولانا نور عابدی، پروفیسر مدرسہ اسلامیہ، مولانا سید کونین رضوی، امام جمعہ کجھواں، مولانا سید قمر رضوی، مولانا سید تنویر امام رضوی (ممبئی)، امام جمعہ پٹی سادات، مولانا غفران رضا، مصنف کتاب، سید آل ابراہیم رضوی، شہر سیوان سے مولانا شمیم ترابی وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

کتاب "عندلیبانِ علم و ادب" (جلد ۲۔۱) کی رسمِ اجراء

تمام مقررین نے کتاب کے علمی و ادبی معیار کو سراہتے ہوئے اس کی اشاعت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، اور نوجوان نسل کے فکری و ثقافتی ارتقاء میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

کتاب "عندلیبانِ علم و ادب" (جلد ۲۔۱) کی رسمِ اجراء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha