۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
ط

حوزہ / حجت الاسلام سلیمانی نے کہا: ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں ائمہ اطہار علیہم السلام کو نمونہ اور مثال قرار دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام سلیمانی نے کاشان میں منعقدہ ایک پروگرام میں حوزہ خبر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں ائمہ اطہار علیہم السلام کو نمونہ اور مثال قرار دینے کی ضرورت ہے۔ جس طرح امام حسین علیہ السلام نے دروازے سے ضرورت مندوں کی مدد کی یا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنا لباس ضرورت مندوں کو ہدیہ دیا کرتیں، مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ نیک کام اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے میں ان ہستیوں کو اپنے لئے نمونہ اور مثال قرار دیں۔

انہوں نے کہا: اسلام میں جن مسائل پر بہت تاکید کی گئی ہے ان میں سے ایک "انفاق" اور خدا کی راہ میں خرچ کرنا ہے۔

ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں سیرتِ ائمہ اطہار (ع) کو نمونہ قرار دینا چاہئے

شہر آران اور بیدگول کے امام جمعہ نے کہا: خداوند متعال فرماتا ہے کہ "جو کچھ تم میری طرف بھیجو گے وہ باقی رہے گا، لیکن جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ فنا اور نابود ہونے والا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان کے اس ماہِ مغفرت اور رحمت میں غیر عمد گناہ کا مرتکب ہونے والے قیدیوں کی رہائی میں مدد کرنا ایک بہترین اور خدا کا پسندیدہ عمل ہے۔

حجت الاسلام سلیمانی نے کہا: ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں ائمہ اطہار علیہم السلام کو نمونہ اور مثال قرار دینے کی ضرورت ہے۔ جس طرح امام حسین علیہ السلام نے دروازے سے ضرورت مندوں کی مدد کی یا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنا لباس ضرورت مندوں کو ہدیہ دیا کرتیں، مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ نیک کام اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے میں ان ہستیوں کو اپنے لئے نمونہ اور مثال قرار دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .