۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی کا کہنا تھا کہ بعثت در اصل، بشر کو خدا تک لے جانا ہے اسی لئے قرآن مجید اس راہ میں جو حقیقی مشکل ہے اس کی نشاندہی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے " بعثت پیغمبر اکرم اور ہماری اجتماعی ذمہ داری"  کے عنوان پر منعقدہ علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا ہے کہ بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اجتماعی فلسفہ معاشرے کی حقیقی ارتقاء اور اس کی اصلاح، الہی تعلیم و تربیت کی بنیاد پر ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعثت کی دو قسمیں ہیں ایک بعثت خاص اور ایک بعثت عام. بعثت خاص جناب ابراہیم اور اسماعیل کی دعا کا نتیجہ ہے جس پر سورہ مبارکہ بقرہ آیات127-129دلالت کررہی ہیں ۔ بعثت خاص جناب ابراہیم اور اسماعیل کی ذریت میں ہوئی ہے جو قرآنی نظر میں امت مسلمہ کہلاتے ہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مبعوث ہوئے اس گروہ کی تربیت کے لئے ۔یہ گروہ دو الہی صفات کامظہر ہے ان میں سے ایک قدرت خدا اور دوسری صفت ،حکمت خدا ہے ۔قرآن کی رو سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ہدف اس گروہ کی تربیت ہے تاکہ خواص کا یہ گروہ عوام کی تربیت کرسکے ۔

بشریت کے لئے بعثت کا سب سے بڑا تحفہ قرآن مجید ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بعثت کا دوسرا مقصد، عام ہے اور وہ  قیامت تک انے والے انسانوں کی تربیت کی ذمہ داری ہے ۔یه کام تلاوت آیات،تزکیه نفوس،کتاب و حکمت کی تعلیم کی صورت میں ہے ۔آج معاشرہ اخلاق اور علمی اور عملی اعتبار سے کمزور ہے تو اس میں علماء کی کمزوری اور عدم شناخت شامل ہے ۔اج ہماری ذمہ داری عوام کی تربیت ہے اس کے لئے پہلے معاشرے کی ضرورتوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے ورنہ کیسے تربیت ہو گی؟  عالم دین در اصل معاشرہ کی ضرورت ہے جب ہم دوسروں کی ضرورت بن جائیں گےتب لوگ خود بخود ہمارے پاس ائیں گے ۔آج معاشرہ مزید اختلافات کا متحمل نہیں ہے بلکہ آج وحدت فکری اور عملی کی ضرورت ہے تاکہ ملت سازی ہوسکے۔ملت کو توڑ کر پارٹی بنانا اسان کام ہے لیکن ملت کو ٹکڑوں میں بٹنے نہ دینا اور قوم کو ایک مرکز پر جمع کر کے ساتھ چلانا اہم کام اور ہماری ذمہ داری ہے ۔ بعثت روشنی اور  تبدیلی کا نام ہے.بشریت کے لئے بعثت کا سب سے بڑا تحفہ،قرآن مجید ہے جو ہدایت کا سرچشمه ہے ۔

بشریت کے لئے بعثت کا سب سے بڑا تحفہ قرآن مجید ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

حجۃ الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی کا کہنا تھا کہ بعثت در اصل، بشر کو خدا تک لے جانا ہے اسی لئے قرآن مجید اس راہ میں جو حقیقی مشکل ہے اس کی نشاندہی کرتا ہے ۔قرآن کی نظر میں سب سے بڑی رکاوٹ طاغوتی نظام اور سسٹم ہے طاغوت شخص اور نظام کی صورت میں سامنے آئے ہماری ذمہ داری طاغوت کا حصہ بننا نہیں ہے بلکہ عوام کو طاغوتی سسٹم اور اس نظام سے نجات دینا ہے ۔ آج ہماری ذمہ داری طاغوت کا مقابلآ کرنا ہے قرآن ہر محاذ پر چاہیے کہ وہ سیاسی ہو یا اجتماعی یا اقتصادی و ثقافتی،ہر جگہ  طاغوتی نظم اور نظریے سے لڑنے کا حکم دیتا ہے۔

بشریت کے لئے بعثت کا سب سے بڑا تحفہ قرآن مجید ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

متحدہ علماء فورم جی بی کے زیر اہتمام منعقدہ علمی نشست سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمن کسی شخص کا مخالف نہیں ہے بلکہ پوری دینی نظام اور سسٹم کا مخالف ہے آج اگر کسی شخصیت کو گرانا ہے تو اس کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے ہے تاکہ لوگ اسے دور رہیں ۔آج صبر، بصیرت، حوصلہ، اتحاد اور تعلیم و تربیت کے ذریعے ہم دشمن کو شکست دے سکتے ہیں.شہید آغا ضیاءالدین رضوی معاشره کو الہی بنانے کے لئے کوشاں تھے اور یدف نعرہ بازی سے حل ہونے والا نہیں تھا بلکہ اس ہدف کو پانے کے لئے انگریزوں کے بنائے ہوئے نظام تعلیم کو بدلنے کی ضرورت تھی اسی لئے انہون نے نصاب کا مسئلہ اٹھایا جب تک نصاب تبدیل نہ ہو اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں ہے۔آج ہمیں پوری قدرت سے میدان میں اترنے کی ضرورت ہے تاکہ جی بی کے عوام کو سیاست کے پیچھے ڈورانے کی بجائے ان کو اسلامی تہذیب و تمدن سے آشنا کرائیں اور ایک حقیقی عالم کا کردار اپنائے جو اقتدار کی بجائے اقدار کو قائم کریں اور بعثت کے اصل مقصد اور ہدف تک لوگوں کی راہنمائی کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .