۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پری سیشن بین الاقوامی قرآن و حدیث کانفرنس

حوزہ/ جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا:  عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پری سیشن بین الاقوامی قرآن و حدیث کانفرنس جو آن لائن منعقد ہوئی۔جسمیں علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی اور ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے بطور مہمان شرکت کی جسکی میزبانی حجہ الاسلام ڈاکٹر محمد عسکری ممتاز نے انجام دی۔

جامعہ المصطفی العامیہ میں استاد اور اسلامی اسکالر علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید بہت سارے ایسے عوامل کی نشاندہی کرتا ہے جو نہ فقط معاشرے کے زوال کے اسباب بنتے ہیں بلکہ پورے معاشرے اور سماج کی نابودی اور ہلاکت کے سبب بھی ہیں،
یہ عوامل ثقافتی؛سیاسی اور اقتصادی جہتوں سے قابل توجہ ہے، ان میں سے ہر ایک کی کئی شاخیں ہیں، کسی بھی معاشرے کو زوال سے بچنے کے لیے ان عوامل کی نشاندہی کرنا ضروری ہے اور اسی حقیقت کے پیش نظر قرآن مجید ان عوامل کا تذکرہ کرتا ہے تاکہ انسانی معاشرہ اپنے آپ کو بچا سکے اور تکامل کی طرف بڑھ سکے۔

اس نشست کے دوسرا مقرر جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا:  عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے، کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں  بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .