۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ائیرلائن پی آئی اے

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی کاوشوں سے شام میں پھنسے زائرین لبنان پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلیمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی کاوشوں سے شام میں پھنسے 245 زائرین سمیت 350 پاکستانی زمینی راستے سے بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے شام سے زائرین لبنان پہنچ گئے

انجینئر حمید حسین نے گزشتہ روز ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہراء بلوچ سے شام میں پھنسے زائرین سمیت 1200 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان شام میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپسی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان کے مطابق، دمشق میں پاکستانی سفارت خانے نے ہم وطنوں کو پاکستان واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔ اس کے علاوہ شام میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر حیات پاکستانی شہریوں کے ہمراہ شام لبنان سرحد تک گئے۔ لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈی ایچ ایم نواب عادل نے لبنان پہنچنے پر ان پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ ان شاءاللہ جلد از جلد تمام پاکستانیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .