۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے میٹرو پولیٹن کوئٹہ کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے میٹرو پولیٹن کوئٹہ کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

حکمران طبقہ معاشی مشکلات کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈال دیتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر مظاہرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوامی مسائل سے بے نیاز منتخب نمائندوں کو عوامی مشکلات کی کوئی فکر نہیں، منتخب نمائندوں کو اپنی مراعات زیادہ عزیز ہیں۔ روز افزوں مہنگائی کے باعث مزدور طبقہ اور چھوٹے ملازمین کے لئے گھر چلانا مشکل ہو چکا ہے۔ بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافے کے سبب غریب ملازمین اور مزدور پریشان ہیں۔ حکمران طبقہ معاشی مشکلات کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈال دیتا ہے۔ عوام اس بات پر حیران ہیں کہ ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا مگر حکمرانوں کے عیش و عشرت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

حکمران طبقہ معاشی مشکلات کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈال دیتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ٹیکس کو اپنے شاہانہ اخراجات کے بجائے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرے۔ عوام دن بدن غریب سے غریب تر جبکہ منتخب نمائندے امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں۔

حکمران طبقہ معاشی مشکلات کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈال دیتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر میٹرو پولیٹن یونین کے صدر حاجی حضرت خان اور جنرل سیکریٹری تنویر اسلم نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں، جس کے سبب ملازمین سخت پریشان ہیں۔ سویپر ایام تعطیلات عید اور جشن آزادی جیسے ایام میں بھی باقاعدہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں مگر ان کو معاوضہ نہیں ملتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .