۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/ امام حسین دنیا کے تمام حریت پسندوں کے امام ہیں اور بشریت کی نجات اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہ اس سرمشق حسینی کو تکرار کریں کہ جس کی مشق امام حسین علیہ السلام کربلا کی تپتی ریت پر اپنے لہو سے کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرگودھا/ 3شعبان المعظم 1442ھ بمطابق 18مارچ 2021 مدرسہ شہید حسینی ساہیوال سرگودھا کا تعمیر نو کے بعد ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر و تاسیس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر ایک باشکوہ جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام و مومنین کرام نے شرکت فرمائی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید جواد نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں احیاء مدارس دینیہ کی ضرورت اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے تعلیمی نصاب پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر سربراہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید جواد نقوی نے خصوصی شرکت کی اور ان دونوں مناسبتوں سے متعلق خطاب فرمایا علامہ صاحب نے امام حسین علیہ السلام کی آفاقی زندگی کے مختلف پہلو پرروشنی ڈالی اور فرمایا کہ امام حسین پوری بشریت کے لیے راہ نجات ہیں ہمیں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ امام فقط ہم شیعوں کے امام ہیں بلکہ یہ کہیں کہ امام حسین دنیا کے تمام حریت پسندوں کے امام ہیں اور بشریت کی نجات اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہ اس سرمشق حسینی کو تکرار کریں کہ جس کی مشق امام حسین علیہ السلام کربلا کی تپتی ریت پر اپنے لہو سے کر گئے ہیں۔

نیز علامہ صاحب نے مکتب تشیع کے ویران مدارس کو احیاء کرنے کی بھی تائید کی اور فرمایا کی ایک زمانہ تھا کہ ہرصغیر کے شیعو کا ایک عملی مقام تھا قم و نجف کے حوزات میں آیت اللہ حامد حسین موسوی و برصغیر کے مدارس کے علمی ارتقا کو سراہا جاتا تھا اور آج کی حالت افسوسناک ہے ہمیں اس علمی مقام میں دوبارہ پہچنا ہوگا۔

تصویری جھلکیاں:

تبصرہ ارسال

You are replying to: .