۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
News ID: 389569
9 اپریل 2023 - 21:52
مسجد اقصی

حوزہ/ صیہونی حکومت نے اتوار 9 اپریل 2023 کو بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اپنے بہت سے فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے اتوار 9 اپریل 2023 کو بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اپنے بہت سے فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔

صیہونی کالونی کے مکین اپنے تہوار کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیت المقدس کے وقف بورڈ کے مطابق اتوار کی صبح سے صیہونی کالونی کے 700 سے زیادہ باشندوں نے مسجد اقصیٰ کا رخ کیا اور توہین آمیز حرکتیں کرنے کی کوشش کی۔

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز مسجد الاقصی میں نمازیوں پر حملے کے بعد سے اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے،وہ طرح طرح کی حرکتیں کر کے نمازیوں کو مشتعل کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 100 کے قریب نمازی زخمی ہوئے تھے، اس دوران کم از کم 400 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .