۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
عربستان و اسرائیل

حوزہ/ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے جاری بات چیت کو معطل کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیل کے فلسطین پر پے در پے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کر دیا ہے۔ جس سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب اسرائیل سے بات چیت کا خاتمہ نہیں کر رہا البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر سے بھی گفتگو کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں 2 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .