۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اكثر من 40 ألفا يصلون الجمعة بالمسجد الأقصى

حوزہ / بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی تدابیر کے باوجود مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز میں آج 50 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بیت المقدس کے ادارہ اسلامی اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی تدابیر کے باوجود مسجد الاقصی میں جمعے کی نماز میں آج 50 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس میں نماز جمعہ میں اتنی وسیع پیمانے پر شرکت ایسی حالت میں کی گئی کہ صیہونی حکومت نے سخت سیکیورٹی تدابیر اختیار کیں اور صیہونی فوجی فلسطینیوں کو بیت المقدس جانے سے روک رہے تھے اس کے باوجود فلسطینیوں نے صبح سے ہی مسجد الاقصی پہنچنا شروع کر دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .