۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل کے بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد جواد غروی انتقال کرگئے

حوزہ/ سابق امام جمعہ جامع مسجد شیعہ اثنا عشریہ دارلتبلغ دراس کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد جواد غروی کوکستے اس دارفانی سے انتقال گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امام جمعہ جامع مسجد شیعہ اثنا عشریہ دارلتبلغ دراس کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد جواد غروی کوکستے مختصر علالت کے بعد  اس دار فانی سے عالم بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔

مرحوم مومنین کے درمیان حددرجہ مقبول رہے۔ موصوف نہایت مخلص، متواضع، با عمل اور خوش اخلاق عالم دین تھے۔ ان کی ساده زیستی زبان زدخاص و عام تھی۔ ایسے نیک صفات عالم دین کے وجود با برکت سے محرومی بیشک کرگل کے مومنین کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ایسے الم ناک موقع پر کرگل کے مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاه ایزد منان میں مرحوم کے لئے علو درجات کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ و عقیدتمندوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ امین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .