حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ اہلبیت علیہ السلام دہلی کے سربراہ و استاد حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد قاضى محمد عسكرى حفظہ اللہ کل رات علی گڑھ سے دہلی واپسی کے دوران ایک سڑک حادثہ میں متاثر ہوے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، مولانا موصوف گھر آ چکے ہیں اور طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے مزید دعا کی گذارش کی گئی ہے۔
آپ تمام مومنین سے گذارش ہے، ان کی صحت و سلامتی کے لئے اور ان کے فرزند جواد صاحب کے لۓ دعا اور امن يجيب المضطر اذا دعاه و يكشف السوء کی تسبیح کی تلاوت کریں۔
حوزہ نیوز ایجنسی مولانا کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہے،خداوند عالم بحق محمد وآل محمد علیہم السلام ان کو جلد سے جلد صحت و شفا عطا فرماۓ۔ آمین
آپ کا تبصرہ