۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا قاضی عسکری

حوزہ/ جامعہ اہلبیت علیہ السلام دہلی کے سربراہ و استاد حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد قاضى محمد عسكرى حفظہ اللہ کل رات علی گڑھ سے دہلی واپسی کے دوران ایک سڑک حادثہ میں متاثر ہوے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ اہلبیت علیہ السلام دہلی کے سربراہ و استاد حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد قاضى محمد عسكرى حفظہ اللہ کل رات علی گڑھ سے دہلی واپسی کے دوران ایک سڑک حادثہ میں متاثر ہوے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، مولانا موصوف گھر آ چکے ہیں اور طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے مزید دعا کی گذارش کی گئی ہے۔ 

آپ تمام مومنین سے گذارش ہے، ان کی صحت و سلامتی کے لئے اور ان کے فرزند جواد صاحب کے لۓ دعا اور امن يجيب المضطر اذا دعاه و يكشف السوء کی تسبیح کی تلاوت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مولانا کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہے،خداوند عالم بحق محمد وآل محمد علیہم السلام ان کو جلد سے جلد صحت و شفا عطا فرماۓ۔ آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .