۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدتوفیق رضایی

حوزہ/حوزہ علمیہ کردستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ نے کہا کہ وہابیت اور سلفی اسلام کے نام پر سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں اور مال و طاقت کے بل بوتے پر اپنی شناخت اور پہچان کروانے میں مصروف عمل ہیں،لیکن اس کے باوجود ان گروہوں کی شیعہ سنی مذاہب کی طرح کوئی شناخت اور پہچان نہیں ہے اور مکمل طور پر ایک بے بنیاد مذہب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ کردستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سیدتوفیق رضائی نے آج،حوزہ علمیہ کردستان کے اساتذہ اور طلاب کے ایک اجتماع سے خطاب میں ہفتۂ تحقیق کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہابیت اور سلفی اسلام کے نام پر سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں اور مال و طاقت کے بل بوتے پر اپنی شناخت اور پہچان کروانے میں مصروف عمل ہیں،لیکن اس کے باوجود ان گروہوں کی شیعہ سنی مذاہب کی طرح کوئی شناخت اور پہچان نہیں ہے اور مکمل طور پر ایک بے بنیاد مذہب ہے۔

حوزه علمیہ کردستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسلام کی تین اہم بنیادیں ہیں؛عقائد،احکام اور اخلاقیات اور ان تینوں بنیادوں کے خود بہت سے ذیلی ابواب ہیں۔

استاد حوزه علمیہ کردستان نے مزید کہا کہ دنیا کی تقریباً 2 بلین آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے اور ان میں اکثریت کا تعلق شیعہ سنی مذاہب سے ہے لہذا شیعہ سنی عالمی مساوات میں کلیدی اور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حجۃ الاسلام رضائی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پیغمبرِ اسلام(ص)صرف عالم اسلام تک محدود نہیں ہیں،کہا کہ رسول اللہ(ص)پوری انسانیت اور دنیا کے لئے برکت اور سعادت کا باعث ہیں،لہذا آپ(ص)کے مبارک وجود کو صرف عالم اسلام تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

حوزہ علمیہ کردستان کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ نے کہا کہ دینِ اسلام پیغمبرِ خیر البشر کا دین ہے اور رسول اکرم(ص)بعنوان ایک نیک اور باکردار شخص کے اخلاق حسنہ اور محبت و الفت کے ساتھ سب کو اسلام کی طرف بلاتے تھے۔

حوزہ علمیہ کردستان کے استاد نے کہا کہ آج مسلمان،رسول اکرم(ص)کے سچے پیروکار اور طالب علم ہونے کی حیثیت سے ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ خدا کے دین کو معاشرے میں عام کریں اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دینِ نابِ محمدی کے مبلغ بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .