ہفتہ 29 نومبر 2025 - 22:40
مؤسسہ بعثت قم کے تحت افکارِ رہبرِ معظم پر نشست؛ نئی اسلامی تہذیب زیر بحث

حوزہ/ قم المقدسہ میں افکارِ رہبرِ انقلابِ اسلامی پر علمی نشستوں کی چھٹی نشست گزشتہ جمعرات کو مؤسسہ بعثت میں منعقد ہوئی؛ جس میں "نئی اسلامی تہذیب" کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں افکارِ رہبرِ انقلابِ اسلامی پر علمی نشستوں کی چھٹی نشست گزشتہ جمعرات کو مؤسسہ بعثت میں منعقد ہوئی؛ جس میں "نئی اسلامی تہذیب" کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔

مقررین نے نئی اسلامی تہذیب کے معنی اور مفہوم کو واضح کرنے کے بعد اس موضوع کے اجزاء و ارکان پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے اس بات کی وضاحت کی کہ کسی بھی تمدن کی بنیاد جھان بینی اور آئیڈیالوجی ہوتی ہے۔ رہبرِ معظم کے کلام کی روشنی میں اس مطلب کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا کہ ایک تمدن کی روح و بنیاد جھان بینی و آئیڈیالوجی ہوتی ہے، جس طرح روح بدن کے تمام اعضاء و جوارح میں ہوتی ہے اور اس کو فعال رکھتی ہے، اسی طرح سے ایک تمدن کی شناخت کو اس تمدن پر حاکم و کار فرما جھان بینی تشکیل دیتی ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جھان بینی کو تحصیل کرنا، فقط حکام یا علمی طبقے کی ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ تمام طبقات کے لیے اس آئیڈیالوجی کو مختلف انداز میں تحصیل کرنا چاہیے۔ حوزوی طلاب کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلاب کو بھی، بلکہ اس سے بالاتر عوام الناس کو بھی ایک خاص انداز میں اس جھان بینی کو سمجھنا اور سیکھنا چاہیے۔

نشست میں رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے کلام کی روشنی میں جھان بینی کے پھیلاؤ میں مختلف طبقات کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha