اپوزیشن
-
سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان:
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد سی پیک منصوبے کو متاثر اور ایشیاء کی جانب طاقت کی منتقلی کو روکنا ہے
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی چیرمین علامہ راجہ ناصر نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی غیر مستحکم صورتحال ملک دشمن عالمی قوتوں بالخصوص امریکہ و اسرائیل کیلئے نفع بخش ثابت ہو گی۔
-
سیاست دان بالغ نہیں ہوئے،اپوزیشن کے جوابات دیتے مدت حکومت گزر جاتی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسان 51 سال کی عمر میں بالغ ہو جاتا ہے لیکن ہمارا ملک 75 سال کے گزرنے کے باوجود بالغ نہیں ہوا۔قوم کی نمائندگی کرنے والے سیاست دان بالغ نہیں ہوئے،ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں اور کسی بھی حکومت کو کام کرنے نہیں دیتے۔ بس وہ اپوزیشن کے جوابات دینے میں مصروف رہتے ہیں اور مدت حکومت گزر جاتی ہے اور پاکستان ویسے کا ویسا رہ جاتا ہے۔
-
پاکستان؛ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ آئین کی بالادستی کو یقینی بنا کر کیے گئے فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوتا ہے۔ ماتحت عدالتوں کے لیے یہ فیصلہ مشعل راہ ہے وہ بھی زیر التوا کیسوں میں آئینی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے فیصلے صادر کریں۔
-
حکومت اور اپوزیشن ملکی مفاد کے لیے جمہوری بالغ النظری کا مظاہرہ کریں، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
حوزہ/ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی پر مبنی اس فیصلے سے ملکی نظام کو استحکام حاصل ہو گا۔
-
حکومت و اپوزیشن جمہوریت کی گاڑی کے دو پہیہ ہیں، آغا سید حامد موسوی
حوزہ/ قومی سلامتی پر کوئی بھی اختلاف دشمن کو تقویت پہنچائے گا، امت مسلمہ متحد ہو جائے ورنہ ہر ملک کی سلامتی داؤ پر لگی رہے گی۔
-
بنو امیہ کی مخالفت میں بنی عباس کا ساتھ نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں۔