بدھ 5 نومبر 2025 - 13:06
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت انسانی فہم سے بالاتر ہے، محبتِ زہرا (س) امت اسلامی کا شرف ہے: آیت اللہ سیدان

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ خراسان آیت اللہ جعفر سیدان نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس انسانی عقل و فہم سے ماورا ہے، اور انہی کی محبت امتِ اسلامی کے لیے عزت، شرف اور معنوی برتری کا سبب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، ایام فاطمیہ کے موقع پر مشہد مقدس میں “نگین شکسته” کے عنوان سے منعقدہ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ جعفر سیدان نے ان ایام کی تعزیت پیش کی اور کہا کہ آج پوری دنیا میں اہل ایمان، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر سوگوار ہیں اور یہ عالمی سطح پر عشقِ زہرا(س) کی علامت ہے

انہوں نے دعائے اول صحیفہ سجادیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے خاندانِ رسالت کو سب مخلوقات پر برتری عطا کی ہے اور ان کی محبت کے ذریعے اہل ایمان کو روحانی عظمت و فضیلت نصیب کی۔ حضرت زہرا(س) اسی خاندان کی درخشاں شخصیت ہیں جن کے طفیل امت کو عزت حاصل ہوئی۔

آیت اللہ سیدان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا فخر یہی ہے کہ ہم ایسے گھرانے سے محبت رکھتے ہیں جو علم، عبادت، سخاوت اور شجاعت میں تمام عالم پر فوقیت رکھتا ہے۔

انہوں نے آیہ مباہلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں «نِسَاءَنَا» سے مراد صرف حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں، اور یہ آیت ان کے مقامِ ولایت اور حقانیتِ رسالت کی روشن دلیل ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ حضرت زہرا(س) کی عظمت اتنی وسیع ہے کہ ہم جتنا بیان کریں، وہ صرف ان کے کمالات کے بحرِ بیکراں کی ایک جھلک ہے۔ انسان ان کے فضائل کا احاطہ نہیں کر سکتا، کیونکہ وہ تمام کمالاتِ انسانی کی مالک اور عالمِ ہستی کی برترین ہستی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha