جمعہ 5 دسمبر 2025 - 15:26
خواتین؛ اولاد کی صحیح تربیت کے ذریعہ تاریخ کا رخ بدل سکتی ہیں

حوزہ / محترمہ بی‌ خستہ نے اولاد کی تربیت میں خواتین کے محوری کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا: خواتین اولاد کی درست تربیت کے ذریعے معاشرے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ تاریخ کا رخ بدل دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا کی وفات کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (س) کشکوئیہ میں شہر کی خواتین اور طالبات کی شرکت سے ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اس موقع پر مدیر مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا (س) کشکوئیہ محترمہ بی‌ خستہ نے کہا: صدرِ اسلام کی تاریخ میں بے شمار خواتین ایسی تھیں جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ بعض مقامات پر ان سے آگے بڑھ کر اپنی انسان ساز ذمہ داری ادا کی۔ گھر داری اور اولاد کی پرورش کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کے دفاع میں قربانیاں پیش کیں۔ انہی برجستہ خواتین میں ایک حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا ہیں، یہاں تک کہ حضرت عباس علیہ السلام جیسی عظیم ہستی بھی اپنی والدہ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں اور امّ البنین کا نام عباس علیہ السلام کے چہرۂ تاباں میں مزید نورانیت کا سبب بنتا ہے۔

خواتین؛ اولاد کی صحیح تربیت کے ذریعہ تاریخ کا رخ بدل سکتی ہیں

انہوں نے کہا: امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے بعد اپنے بھائی عقیل سے فرمایا کہ ان کے لئے ایسے خاندان سے زوجہ کا انتخاب کریں جو اصالت اور شجاعت میں معروف ہو۔ حضرت اُمّ البنین سلام اللہ علیہا جو ایک بہادر اور شریف گھرانے سے تھیں، منتخب ہوئیں اور پندرہ سال کی عمر میں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے عقد میں آئیں۔

محترمہ بی‌ خستہ نے اولاد کی تربیت میں خواتین کے بنیادی کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا: خواتین اگر اپنی اولاد کی درست تربیت کریں تو معاشرے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور حتی تاریخ کا رخ بدل دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha