۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
دکتر محمد مخبر

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے محمد مخبر کو اپنے مشیر اور اسسٹنٹ کے عہدے پر مقرر کیا ہے، اس تقرری کا مقصد شہید رئیسی کی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے نوجوان اور باصلاحیت افراد کی شناخت کرکے انہیں مختلف حکومتی اداروں کی مدد کے لیے بروئے کار لانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے محمد مخبر کو اپنے مشیر اور اسسٹنٹ کے عہدے پر مقرر کیا ہے، اس تقرری کا مقصد شہید رئیسی کی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے نوجوان اور باصلاحیت افراد کی شناخت کرکے انہیں مختلف حکومتی اداروں کی مدد کے لیے بروئے کار لانا ہے۔

رہبر انقلاب کے حکم کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب ڈاکٹر محمد مخبر، دامت توفیقہ

آپ کی وفادارانہ اور مؤثر خدمات، بالخصوص شہید رئیسی کی حکومت میں، اور باصلاحیت نوجوانوں اور پُرعزم افراد کو مختلف منصوبوں میں شامل کرنے کی درست اور مدبرانہ پالیسی کے پیش نظر، میں آپ کو رهبری کے مشیر اور اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز کرتا ہوں۔

امید ہے کہ آپ اس پالیسی کے تسلسل میں نوجوان اور با صلاحیت افراد کی شناخت کریں گے اور ان کے ساتھ تعاون کو منطقی منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور حکومتی و دیگر اداروں میں ان سے مدد لیتے ہوئے ان کا بھرپور استعمال کریں گے۔

بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ اللہ آپ کی توفقات میں اضافہ فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

23 ستمبر 2024

تبصرہ ارسال

You are replying to: .