حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 31ویں نماز کانفرنس کے پیغام میں نماز کے حوالے سے دو کلیدی نصیحتیں کیں۔
رہبر معظم انقلاب نے اپنے پیغام میں فرمایا:
1. نماز کو اول وقت ادا کیا جائے
2. نماز کے دوران توجہ اور حضورِ قلب کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نمازگزار کو یہ شعور ہونا چاہیے کہ وہ اس ہستی سے گفتگو کر رہا ہے جو پورے عالمِ وجود کی مالک اور روزِ قیامت کی حاکم ہے۔ ایسی نماز دل و جان پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور پھر یہ اثر فرد کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔
رہبر انقلاب نے خصوصاً نوجوانوں کو ان ہدایات پر عمل کرنے کا مخاطب بنایا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عمل میں کامیابی عطا فرمائے۔
آپ کا تبصرہ