حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے کے شرکاء نے جو مطالبات رکھے ہیں فی الفور وہ مطالبات تسلیم کیے جائیں، ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روز سے بند روڈ کو کھولا جائے۔
صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین کی قیادت میں مظلومین پارہ چنار کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین سخی سرور، شیعہ علما کونسل سخی سرور، انجمن جعفریہ، مدرسہ جامعتہ الحسین سخی سرور کی جانب سے گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے بین الصوبائی شاہراہ مین کوئٹہ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے مین کوئٹہ روڈ پر علامتی دھرنا دیا، ریلی کے شرکاء سے صدر اہل تشیع سخی سرور زوار خادم حسین، پرنسپل جامعتہ الحسین مولانا ظفر عباس، مولانا نیاز حسین، مولانا جعفر سرور صاحب نے خطاب کیا۔
مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے کے شرکا نے جو مطالبات رکھے ہیں فی الفور وہ مطالبات تسلیم کیئے جائیں، ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80 روز سے بند روڈ کو کھولا جائے۔ اگر قائدین نے ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کا حکم دیا تو پھر ملک بھر کی طرح سخی سرور میں بھی پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی اس بین الصوبائی شاہرہ کو دھرنا دے کر مستقل بند کر دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ