۲۴ آبان ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 14, 2024
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جناب اسماعیل بقائی نے، آج صبح پاکستانی شہر کوئٹہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جناب اسماعیل بقائی نے پاکستانی شہر کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر آج صبح ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائیاں تمام بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں، جنہیں کسی عنوان سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ملک کے اصولی مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مذموم رجحان کے خاتمے کے لیے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تمام ممالک کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، نیز بین الاقوامی سطح پر گہری ہم آہنگی اور مضبوط تعاون کے لئے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .