حوزہ/ طلبہ الائنس جامعہ کراچی کے تحت 7 اکتوبر کی مناسبت سے تحریکِ مزاحمت ”حماس“ کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا؛ ریلی میں جامعہ کراچی کے غیور طلباء، اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور صدرِ آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ برادر اظہر حسین نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha