۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی

حوزہ/ مرحوم کراچی میں درجنوں مساجد وامام بارگاہوں کے بانی ومنتظم تھے، ان کے زیر انتظام فعال عابدیہ مشن ٹرسٹ بےشمار فلاحی ورفاعی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔مرحوم نے ترویج واشاعت مکتب اہل بیتؑ کیلئے شب و روز خدمات انجام دیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بزرگ عالم دین ، درجنوں فلاحی اداروں کے موسٔس علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی رحلت کرگئے، مولانا نذر الحسین عابدی نجفی کا شمار کراچی کے بزرگ علمائےکرام میں ہوتا تھا، وہ گذشتہ چند ماہ سےشدید علیل تھے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد باب النجف بفرزون کراچی کے امام جمعہ والجماعت ، عابدیہ مشن ٹرسٹ کے بانی چیئرمین بزرگ عالم دین علامہ سید نذرالحسنین عابدی کراچی میںمختصرعلالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ۔

مرحوم کراچی میں درجنوں مساجد وامام بارگاہوں کے بانی ومنتظم تھے، ان کے زیر انتظام فعال عابدیہ مشن ٹرسٹ بےشمار فلاحی ورفاعی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔مرحوم نے ترویج واشاعت مکتب اہل بیتؑ کیلئے شب وروز خدمات انجام دیں ۔

مرحوم علامہ سید نذرالحسنین عابدی نجفی نے دینی علوم حوزہ علمیہ نجف اشرف میں حاصل کیئے۔اس کے بعد کراچی میں جامع مسجد باب النجف بفرزون کراچی سے اپنی دینی وملی خدمات کے سفر کا آغاز کیا۔مرحوم گذشتہ چند ہفتوں سے کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .