۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

حوزہ/ مرحوم دشمنان اسلام کے خلاف جہاد میں ہمیشہ پیش قدم رہتے تھے۔ ان کی فقہی اختراعات اور خاص طور پر اربعین کی پیادہ روی کے احیا نے انہیں ایک منفرد شخصیت بنا دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام علامہ شبیر حسن میثمی چئیرمین زہراء آکادمی کراچی نے آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم عالم ربانی، فقیہ بزرگوار حضرت آیت اللّٰہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر امام زمانہ عج ، مراجع عظام، قائد ملت جعفریہ پاکستان ، حکیم خاندان اور خصوصا مرحوم کے فرزندان، شاگردان اور ارادتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مرحوم نجف اشرف کے چار سر کردہ مراجع میں سے ایک تھے، وہ ایک فقیہ اور مجاہد تھے. ان کی علمی، دینی اور فلاحی خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا تھا۔ وہ دشمنان اسلام کے خلاف جہاد میں ہمیشہ پیش قدم رہتے تھے۔ ان کی فقہی اختراعات اور خاص طور پر اربعین کی پیادہ روی کے احیا نے انہیں ایک منفرد شخصیت بنا دیا تھا۔ہم خداوند متعال سے اس مرجع عالی قدر کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .