پیر 3 فروری 2025 - 13:29
کیلیفورنیا میں ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج

حوزہ/ ہزاروں مظاہرین نے لاس اینجلس شہر میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں مظاہرین نے کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مرکز میں جمع ہو کر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور تارکین وطن کے حقوق کے حمایت میں شہر کی کچھ سڑکوں کو بلاک کر دیا۔

لس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے میکسیکو اور ایل سلواڈور کے جھنڈے لے کر لاس اینجلس کی کچھ سڑکوں پر تجمع کیا اور شہر کی سڑکوں کو بند کر دیا اور گاڑیوں کے گزرنے کا راستہ روک دیا۔

مظاہرین نے میکسیکو کے تارکین وطن کے حمایت میں میکسیکو کے روایتی اور جدید موسیقی کو اسپیکرز سے بجایا۔

ٹرمپ نے امریکہ کی جنوبی سرحد پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات کے لئے کچھ ایگزیکٹو آرڈرز جاری کئے ہیں اور لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ معاملہ اب تک بہت سے احتجاجوں کا سبب بنا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ ان میں سے کچھ کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر لکھا تھا: "وہ ہاتھ جو آپ کو کھانا کھلاتا ہے اسے کاٹتے نہیں۔" ان کا اشارہ زرعی شعبے میں کام کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کی طرف تھا۔

تحقیقات کے مطابق امریکہ میں 11 سے 15 ملین غیر قانونی تارکین وطن ہیں جن میں سے تقریباً 2 ملین کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔

اس گروپ میں وہ افراد شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد پار کر چکے ہیں اور پناہ کی درخواست دی ہے یا جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں۔

پیش کردہ اعداد و شمار میں وہ افراد شامل ہیں جو مختلف انسان دوست پروگراموں کے تحت ملک میں داخل ہوئے ہیں یا جنہوں نے عارضی طور پر محفوظ حیثیت حاصل کی ہے جس کے تحت انہیں عارضی طور پر رہنے اور کام کرنے کا حق حاصل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha