ہفتہ 1 فروری 2025 - 15:52
تین اسرائیلی اسیر کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا + تصاویر

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے چند لمحے قبل تیسرا اسرائیلی اسیر حوالے کرکے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے کر دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے چند لمحے قبل تیسرا اسرائیلی اسیر حوالے کرکے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے کر دیے۔

ریڈ کراس کے نمائندوں نے کچھ دیر قبل غزہ بندرگاہ پر فلسطینی مزاحمتی فورسز سے تیسرا اسرائیلی اسیر تحویل میں لے لیا۔

معاہدے کے مطابق، صیہونی حکومت تین اسرائیلی قیدیوں – عفر کالدرون، کیٹ ساموئل سیگل اور یاردن بیباس – کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی، جن میں 18 عمر قید کی سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، 7 فلسطینی قیدیوں کو ملک بدر کر کے فلسطین سے باہر بھیجا جائے گا۔

آج صبح، دو اسرائیلی قیدی خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے، جبکہ کچھ دیر قبل غزہ بندرگاہ پر القسام بریگیڈ کے ترجمان، ابو عبیدہ کی موجودگی میں کیٹ ساموئل سیگل کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha