جمعرات 11 ستمبر 2025 - 16:50
ایران اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے / ہم اپنے پڑوسی اور دوست ملک کی حمایت کے لئے جو اقدام بھی ضروری ہوا انجام دیں گے

حوزہ / ایرانی صدر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران ، قطر میں اپنے بھائيوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنے پڑوسی اور دوست ملک کی حمایت کے لئے جو اقدام بھی ضروری ہوا انجام دے گا۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت، کسی بھی مسلمہ بین الاقوامی اصول و ضوابط کی پابند نہيں ہے اور کسی بھی بین الاقوامی اصول و قانون کا احترام نہيں کرتی، کہا: صیہونی حکومت کا یہ رویہ پوری طرح امریکہ کی حمایت سے انجام پا رہا ہے۔

صدر مملکت ایران نے کہا: صیہونی حکومت نے اپنی نام نہاد سیکورٹی کے دفاع و تحفظ کے نام پر پورے علاقے کے امن و استحکام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے اور کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے سے گریز نہيں کرتی۔

انہوں نے کہا: اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ مل کر متحدہ موقف اختیار کریں اور ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر زبان و عمل سے صیہونی حکومت کے اس کھلے جرم و جارحیت کی پوری سنجیدگی سے بھرپور مذمت کریں تاکہ آئندہ یہ جارح و جنایت پیشہ حکومت اس طرح کا اقدام دہرانے کی جرأت نہ کرے۔

قابل ذکر ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے صدر ایران کے ٹیلی فون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: قطر کے ساتھ جمہوریہ اسلامی ایران اور دیگر اسلامی ممالک کے رابطے آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے تاکہ باہمی تعاون و کوششوں سے اسرائیلی جرائم کو رکوانے کے لئے موثر اقدام کریں۔جیسا کہ جنابعالی نے اشارہ کیا، جرائم پیشہ نیتن یاہو، اپنے جرائم کو انجام دینے میں میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور افسوس کہ جہاں بھی چاہتا ہے، جس طرح بھی چاہتا ہے کوئی رکاوٹ محسوس کئے بغیر حملہ اور بمباری کرتا ہے۔ جس کا سدباب بہت ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha