۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/ استعماری قوتیں ہماری خواتین کو آزادی کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں اسلامی خواتین کو معلوم ہونا چاہیئے کہ دین اسلام نے خواتین کو جس عزت، وقار اور شرف سے نوازا ہے وہ انمول ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی سابقہ مرکزی سیکرٹری یوتھ شعبۂ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا ہے کہ خاتون کو اللہ تعالیٰ نے بیک وقت دوہری صفات سے نوازا ہے۔

انہوں نے عورت کی صفات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جہاں اپنے خاندان و اولاد کے لئے نرم گو، شائستہ اور بردبار ہوتی ہیں وہیں جب یہ معاشرے میں کام کرنے کے لئے آگے بڑھتی ہیں تو صنف آہن بن جاتی ہیں۔ خواتین چاہیں تو اپنی ذات میں چھپی صفات کو پہچانتے ہوئے خدا کی جانب سے عطا کردہ بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں جو نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ اجتماعی طور پر بھی ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں بہترین کردار ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین عالم، سیدہ فاطمه الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ مبارکہ کو اپناتے ہوئے اطاعت خداوندی، پردہ و حیا اور عبادت و ریاضت کے ذریعے اپنی انفرادی زندگیوں کو کامیاب بناسکتی ہیں، بلکہ معاشرہ سازی کے لئے اجتماعی معاملات میں اپنی گود سے ایسی نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں، جو دنیا میں اسلامی انقلاب کیلئے بنیادی کردار ادا کر سکتی ہوں، بلاشبہ خواتین کے لئے بی بی فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ رول ماڈل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتیں ہماری خواتین کو آزادی کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں اسلامی خواتین کو معلوم ہونا چاہیئے کہ دین اسلام نے خواتین کو جس عزت، وقار اور شرف سے نوازا ہے وہ انمول ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .